
آر اوز نے قانون کیساتھ کھلواڑ کیا ، انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے، شیر افضل مروت
اسلام اباد ( ڈیلی خبریال اخبار تازہ ترین ۔ 02 جنوری 2024ء ) تحریک انصاف کے رہنما شی…
اسلام اباد ( ڈیلی خبریال اخبار تازہ ترین ۔ 02 جنوری 2024ء ) تحریک انصاف کے رہنما شی…
ریاض ( ڈیلی خبریال اخبارتازہ ترین ۔ 17 جنوری 2024ء ) سعودی عرب نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ میں تیزی لانے کا منصوبہ بنالیا جس کے تحت مملکت میں الیکٹرک کاروں گاڑیوں ایک ہزار سے زائد چارجنگ پوائنٹ قائم ہوں گے۔ اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کی آٹوموٹیو انفراسٹرکچر کمپنی روشن فرنٹ میں کاروں کے لیے اپنی پہلی تیز رفتار چارجنگ سائٹ شروع کرنے کے بعد 2030ء تک الیکٹرک کاروں کو چارج کرنے کے لیے ایک ہزار پوائنٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ اقدام پبلک انویسٹمنٹ فنڈ
اور سعودی الیکٹرک کمپنی کے درمیان شراکت داری کے بعد سامنے آیا۔
آٹوٹوٹیو انفراسٹریکچر کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد قزاز نے بتایا کہ ہمارے ادارے نے الیکڑک
چارچنگ پوائنٹس پر 5 ہزار تیز رفتار چارجر فراہم کرنے کا پروجیکٹ بنایا ہے، ریاض میں پہلے پوائنٹ کا افتتاح اس کی شروعات ہے، ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کا نیا چارجنگ پوائنٹ دو نئے تیز رفتار چارجرز پر مشتمل ہے، ان میں سے ہر ایک سو کلو واٹ سے زیادہ کی انرجی رکھتا ہے، جو ریاض میں تمام الیکٹرک
کار استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہائی وولٹیج چارجنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو لاحق خدشات میں ایک یہ ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے
چارجنگ پوائنٹ مہیا نہیں ہیں، ان لوگوں کی اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے ناصرف ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے مزید پوائنٹ قائم کیے جائیں گے بلکہ الشرقیہ ریجن اور مغربی ریجن میں بھی اس کا اہتمام کیا جائے گا اور کثیر تعداد میں چارجنگ پوائنٹس قائم ہونے کے بعد اس حوالے سے خدشات دور ہوجائیں گے۔
0 Comments