Header Ads Widget

Featured Post

آر اوز نے قانون کیساتھ کھلواڑ کیا ، انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے، شیر افضل مروت

سیکریٹری الیکشن کمیشن عہدے سے مستعفی

عمر حمید نے خراب صحت کے باعث استعٖفیٰ دیا۔ ذرائع

سیکریٹری الیکشن کمیشن عہدے سے مستعفی

اسلام آباد ( ڈیلی خبریال اردو تازہ ترین ۔ 07 جنوری 2024ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری عمر حمید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے خراب صحت کے باعث استعٖفیٰ دیا، اس حوالے سے عمر حمید نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صحت 

کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی، اس لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

بتایا گیا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کو چند روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج کیا گیا، جس کے بعد ان دنوں ان کا گھر پر علاج معالجہ جاری ہے، جس کے باعث انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور اپنا استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر کو بھجوادیا، تاہم چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے تاحال سیکریٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری عمر حمید کی ملازمت کی ابتدائی 2 سالہ مدت گزشتہ برس جولائی

 میں اختتام پذیر ہوگئی تھی لیکن ملک میں عام انتخابات قریب ہونے کے باعث چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی طرف سے عمر حمید کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی تھی، تاہم اب وہ الیکشن سے قبل انتہائی اہم موقع پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments