
آر اوز نے قانون کیساتھ کھلواڑ کیا ، انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے، شیر افضل مروت
اسلام اباد ( ڈیلی خبریال اخبار تازہ ترین ۔ 02 جنوری 2024ء ) تحریک انصاف کے رہنما شی…
اسلام اباد ( ڈیلی خبریال اخبار تازہ ترین ۔ 02 جنوری 2024ء ) تحریک انصاف کے رہنما شی…
لاھور ( ڈیلی خبریال اخبار تازہ ترین ۔ 02 جنوری 2024ء )
اپیلیں دستخط کرکے اڈیالہ جیل بھجوا دی گئیں،این اے 122 لاہور اور این اے 89 کی اپیل میانوالی میں دائر ہو گی
عمران خان کے دو حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلی
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 جنوری 2024ء ) این اے 122 اور این اے 89 میانوالی سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں تیار کر لی گئیں۔اپیلیں دستخط کرکے اڈیالہ جیل بھجوا دی گئی ہیں۔دستخط کے بعد کل اپیلیں دائر کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق این اے 122 لاہور اور این اے 89 کی اپیل میانوالی میں دائر ہو گی۔ عمران خان کے میانوالی اور لاہور سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے
جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے قائد این اے 122 اور این اے 89 سے الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔ بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 تھر پارکر سے وائس چیئرمیر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے زین قریشی کے کاغزات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے این اے 50 اسلام آباد پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں، جس کے بعد زلفی بخاری نے وکلاء، تائید و تجویز کنندہ کو حراست میں لینے پر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
معلوم ہوا ہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف کے مقابلے میں این اے 15 مانسہرہ میں آر او نے پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے، جن پر اعتراض میں نواز شریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن لڑنے والے امیدوار کا ملک میں ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح سیالکوٹ سے سوشل سکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ اور عمر ڈار اہلیہ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے، ریحانہ امتیاز ڈار اور عروبہ ڈار نے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کروائے تھے۔
aدھر سندھ میں بدین سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 223 سے فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا اور حسام مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے، ڈی آر او آفس نے کہا ہے کہ مرزا فیملی نجی بینک کی 21 کروڑ 19 لاکھ روپے کی ناہندہ ہے
0 Comments