Header Ads Widget

Featured Post

آر اوز نے قانون کیساتھ کھلواڑ کیا ، انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے، شیر افضل مروت

شعیب ملک کی دوسری شادی، ثانیہ مرزا کی پوسٹ وائرل ہوگئی

شعیب ملک کی دوسری شادی، ثانیہ مرزا کی پوسٹ وائرل ہوگئی

شعیب ملک کی دوسری شادی، ثانیہ مرزا کی پوسٹ وائرل ہوگئی

طلاق اور شادی دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں لیکن ہر کسی کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کون سے مشکل فیصلے کا انتخاب کرتا ہے۔ قومی کپتان کی سابقہ اہلیہ کی انسٹا سٹوری

حیدرآباد دکن ( ڈیلی خبریال اخبارتازہ ترین ۔ 20 جنوری 2024ء ) قومی کرکٹر شعیب ملک کی دوسری شادی کے موقع پر ان کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے طلاق اور شادی سے متعلق بات لکھی، ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں شادی اور طلاق سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے دونوں کو سخت فیصلہ قرار دیا اور لکھا کہ طلاق اور شادی دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں لیکن ہر کسی کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کون سے مشکل فیصلے کا انتخاب کرتا ہے۔



بھارتی ٹینس سٹار نے مزید لکھا کہ فٹ رہنا اور موٹا رہنا بھی مشکل فیصلے ہیں جب کہ مقروض رہنا اور معاشی طور پر مستحکم رہنا بھی مشکل فیصلے ہیں اور ہر کوئی اپنی پسند کا فیصلہ کرتا ہے کیوں کہ زندگی آسان نہیں ہوتی، یہ بہت مشکل ہوتی ہے لیکن ہر کوئی سمجھداری سے اپنے فیصلے اور انتخاب کر سکتا ہے۔

بتاتے چلیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی ہے، ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمداللہ' لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت بھی شیئر کی۔


شعیب کے خاندان کے ذرائع نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’دونوں کی شادی چند روز قبل کراچی میں ہوئی تھی‘ جب کہ شعیب ملک کے منیجر ارسلان شاہ نے بھی ایکس پر خبر کی تصدیق کی، انہوں نے ایکس پر لکھا کہ "ہمارے پیارے سپر سٹار شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ شادی کرلی ہے، نئے جوڑے کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھری شاندار زندگی کی خواہش ہے"۔


Post a Comment

0 Comments